مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يرفع الجنازة ما يقول باب: کوئی شخص جنازے کو اٹھائے تو کیا کہے؟
حدیث نمبر: 12437
١٢٤٣٧ - حدثنا وكيع (ثنا) (١) هشام الدستوائي عن عبد الرحمن السراج عن نافع عن ابن عمر أنه سمع رجلًا في جنازة يقول: ارفعوا على اسم اللَّه فقال (ابن) (٢) عمر: لا تقولوا ارفعوا على اسم اللَّه فإن اسم اللَّه على كل شيء (و) (٣) (قولوا) (٤): ارفعوا بسم اللَّه (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جنازے میں ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا : اس کو اٹھاؤ اللہ کے نام پر، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا یہ مت کہو کہ اللہ کے نام پر اٹھاؤ، کیونکہ اللہ کا نام تو ہر چیز پر ہے، بلکہ یوں کہو اٹھاؤ اللہ کے نام کے ساتھ۔
حواشی
(١) في [ز]: (نا).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [ص].
(٤) في [أ]: (قال).