مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12433
باب: مؤمن کی روح کس طرح قبض کی جاتی ہے اور کافر کی روح کس طرح قبض کی جاتی ہے
في نفس المؤمن كيف (تخرج) ونفس الكافر
١٢٤٣٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير ثنا الأعمش، ثنا المنهال عن زاذان عن البراء عن النبي ﷺ حدثنا حسين بن علي عن (زائدة) (١) عن عاصم عن شقيق عن أبي ⦗٢٣١⦘ موسى قال: (تخرج) (٢) نفس المؤمن وهي أطيب ريحًا من المسك، قال: (فتصعد) (٣) بها الملائكة الذين يتوفونها (فتلقاهم) (٤) ملائكة دون السماء فيقولون: من هذا معكم؟ فيقولون: فلان (٥) ويذكرونه بأحسن عمله، فيقولون: حياكم اللَّه وحيا (من) (٦) معكم (٧). قال: (فتفتح) (٨) له أبواب السماء، قال: فيشرق وجهه، (قال) (٩): فيأتي الربَّ ولوجهه برهان مثل الشمس، قال: (وأما) (١٠) الآخر (فتخرج) (١١) نفسه وهي أنتن من الجيفة، فيصعد بها الذين (يتوفونها) (١٢) قال: (فتلقاهم) (١٣) (ملائكة) (١٤) دون السماء، فيقولون: من هذا معكم؟ فيقولون: هذا فلان (ويذكرونه) (١٥) بأسوأ عمله، فيقولون: ردوه فما (ظلمه) (١٦) اللَّه شيئًا، وقرأ ⦗٢٣٢⦘ أبو موسى: ﴿(وَ) (١٧) لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ﴾ (١٨).حضرت براء رضی اللہ عنہ سے ایک اور سند کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کے مثل منقول ہے۔
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مؤمن کی روح نکلتی ہے تو وہ مشک سے زیادہ خوشبودار ہوتی ہے، جو فرشتے اس کی روح قبض کرتے ہیں وہ اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں، آسمان سے نیچے کچھ فرشتے انہیں ملتے ہیں اور پوچھتے ہیں: تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟ وہ کہتے ہیں: فلاں ہے، اور اس کے بہترین عمل کے ساتھ اس کا ذکر کرتے ہیں، تو وہ کہتے ہیں: اللہ تمہیں بھی سلامت رکھے اور اسے بھی جو تمہارے ساتھ ہے۔ پھر اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اس کا چہرہ چمک اٹھتا ہے، پھر وہ رب کے پاس اس حال میں آتا ہے کہ اس کے چہرے پر سورج کی طرح ایک روشن دلیل ہوتی ہے۔ اور رہا دوسرا شخص تو اس کی روح نکلتی ہے تو وہ مردار سے زیادہ بدبودار ہوتی ہے، جو فرشتے اس کی روح قبض کرتے ہیں وہ اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں، آسمان سے نیچے کچھ فرشتے انہیں ملتے ہیں اور پوچھتے ہیں: تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟ وہ کہتے ہیں: یہ فلاں ہے، اور اس کے بدترین عمل کے ساتھ اس کا ذکر کرتے ہیں، تو وہ کہتے ہیں: اسے واپس لے جاؤ، اللہ نے اس پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا۔ اور حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: { وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ }۔