١٢٤٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر عن أم (مبشر) (١) (قالت) (٢): دخل علي النبي ﷺ وأنا في حائط من حوائط بني النجار فيه قبور (منهم) (٣) قد (ماتوا) (٤) في الجاهلية (قالت) (٥): فخرج فسمعته يقول: ⦗٢١٣⦘ " (استعيذ) (٦) باللَّه من عذاب القبر"، قلت: يا رسول اللَّه ﷺ وللقبر عذاب قال: "إنهم ليعذبون في (قبورهم) (٧) عذابًا (تسمعه) (٨) البهائم" (٩).حضرت ام مبشر فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اس وقت میں بنو نجار کی دیواروں میں سے ایک دیوار کے پاس تھی جس میں زمانہ جاہلیت کے لوگوں کی قبریں تھیں، (جو زمانہ جاہلیت میں انتقال کرچکے تھے) فرماتی ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے میں نے سنا آپ فرما رہے تھے، لوگو ! عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو، میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول ! قبر میں عذاب بھی ہوتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک ان کو قبروں میں عذاب دیا جاتا ہے جس کو تمام جانور سنتے ہیں۔