١٢٤٠٢ - حدثنا أبو معاوية (و) (١) ابن نمير عن الأعمش عن المنهال عن زاذان عن البراء قال: خرجنا مع النبي ﷺ في جنازة رجل من الأنصار فانتهينا إلى القبر (ولما) (٢) (يُلحد) (٣)، (فجلس) (٤) (النبي ﷺ) (٥) وجلسنا حوله (كأنه) (٦) على رؤوسنا الطير وفي يده عود ينكت به في الأرض، فرفع رأسه فقال: "استعيذوا باللَّه ⦗٢١٢⦘ من عذاب القبر" (٧).حضرت براء فرماتے ہیں کہ ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک انصاری کے جنازے پر گئے، جب ہم قبرستان پہنچے اور لحد ابھی تک تیار نہ ہوئی تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہوئے ہم بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اردگرد اس طرح بیٹھ گئے جس طرح ہمارے سروں پر پرندے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں ایک لکڑی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین کو کرید رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور فرمایا : عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو۔