مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 124
باب: ان کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
من كان لا يخلل لحيته ويقول: يكفيك ما سال عليها
حدیث نمبر: 124
١٢٤ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه عن الحسن قال: يجزئك ما سال من وجهك على لحيتك، ولا تخلل.مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری فرماتے ہیں کہ تمہارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وضو کا پانی تمہارے چہرے سے تمہاری داڑھی پر بہہ جائے، اور خلال نہ کرو۔