مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يترك (الشيء) ما (جاء) فيه باب: آدمی کوئی چیز چھوڑ کر مرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 12392
١٢٣٩٢ - حدثنا شبابة بن سوار حدثنا شعبة عن عبد الرحمن بن (العداء) (١) قال: سمعت أبا أمامة يحدث عن النبي ﷺ في رجل مات وترك (دينارًا أو) (٢) دينارين قال (النبي ﷺ) (٣): "كَيَّة (أو) (٤) (كَيَّتين) (٥) " (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن العدائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ سے سنا وہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اس نے ایک یا دو دینار چھوڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایک داغ یا دو داغ چھوڑے ہیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (العلا)، وفي [أ، ز]: (العزا)، وفي [هـ]: (العائذ).
(٢) سقط من: [أ، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [ص]: (سلم).
(٥) في [ص]: (كيتان).