مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12389
باب: کوئی شخص فوت ہو جائے لیکن اس کے ذمہ کسی کا قرض ہو تو بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب تک قرض نہ ادا کر لیا جائے نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی
في الرجل يموت وعليه الدين (من) قال: لا (يصلى) عليه حتى (يضمن) دينه
١٢٣٨٩ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) حدثنا محمد بن عمرو حدثنا أبو كثير مولى الليثيين عن محمد بن عبد اللَّه بن جحش أن رجلًا جاء إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه ما لي إن قتلت في سبيل اللَّه؟ قال: "الجنة"، فلما ولى قال: "إلا الدَّيْنُ (سارَّني) (٢) به جبريل (آنفًا) (٣) " (٤).حضرت محمد بن عبد اللہ بن جحش سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر میں اللہ کے راستہ میں اپنی جان قربان کر دوں۔ (تو کیا بدلہ ہے ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنت، پھر جب وہ پلٹا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سوائے قرض کے جو حضرت جبرئیل نے مجھے ابھی بتلایا ہے۔