مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الجنازة يمر بها فيثنى عليها خيرا باب: جنازہ قریب سے گزرنے پر اس کی تعریف بیان کرنا
١٢٣٦٦ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) (قال) (٢): حدثنا (مسعر) (٣) قال: ⦗١٩٧⦘ حدثني إبراهيم بن عامر (بن مسعود) (٤) عن عامر بن سعد عن أبي هريرة قال: توفي رجل فذكر عند النبي ﷺ[فأثني عليه (خير) (٥) فقال] (٦): "وجبت"، وتوفي آخر فذكر منه (شر) (٧) فقال النبي ﷺ: "وجبت"، فقال بعض القوم: عجب من (قول) (٨) رسول اللَّه ﷺ: "وجبت"، فقال النبي ﷺ: " (بعض شهداء على بعض) (٩) " (١٠).حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اور اس کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ذکر خیر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس پر (جنت) واجب ہوگئی، دوسرے شخص کا انتقال ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس کا ذکر شر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس پر (جہنم) واجب ہوگی، کچھ حضرات نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ہمیں آپ کے قول واجب ہوگئی سے تعجب ہوا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بعض لوگ بعض پر گواہ ہیں۔