مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الجنازة يمر بها فيثنى عليها خيرا باب: جنازہ قریب سے گزرنے پر اس کی تعریف بیان کرنا
١٢٣٦٢ - حدثنا زيد بن الحباب عن موسى (بن) (١) عبيدة عن (إياس) (٢) بن (سلمة) (٣) عن أبيه قال: مر على النبي ﷺ بجنازة رجل من الأنصار فأثني عليها (خيرًا) (٤) فقال: "وجبت" [(ثم مر) (٥) عليه بجنازة (أخرى) (٦) (فأثني) (٧) عليها ⦗١٩٥⦘ دون ذلك فقال رسول اللَّه ﷺ: "وجبت] (٨) "، فقالوا: يا رسول اللَّه ﷺ، وما وجبت؟ قال: "الملائكة شهود اللَّه في السماء وأنتم شهود اللَّه في الأرض" (٩).حضرت ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انصار میں سے ایک شخص کا جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا تو اس کی تعریف بیان کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا واجب ہوگئی، پھر ایک جنازہ گذرا تو اس کی برائی بیان کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : واجب ہوگئی، صحابہ کرام نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا واجب ہوگیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ملائکہ آسمان میں اللہ کے گواہ ہیں اور تم لوگ زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔