مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في سب الموتى وما كره من ذلك باب: مردوں کو گالی دینے کو ناپسند کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12358
١٢٣٥٨ - حدثنا شبابة عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم عن ابن مسعود قال: أذى المؤمن في موته (كأذاه) (١) في حياته (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مرنے کے بعد مؤمن کو تکلیف دینا ایسے ہی ہے جیسے اس کو زندگی میں تکلیف دینا۔
حواشی
(١) في [أ]: (كان أم).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.