مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الميت يصلى عليه بعد ما دفن من فعله باب: میت کو دفنانے کے بعد اس کی نماز جنازہ ادا کرنا، کس نے اس طرح کیا ہے؟
حدیث نمبر: 12301
١٢٣٠١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن الحكم قال: جاء سلمان بن ربيعة وقد صلى (عبد اللَّه) (١) على جنازة فقال له عبد اللَّه: تقدم فصل على أخيك بأصحابك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان بن ربیعہ تشریف لائے اس وقت حضرت عبد اللہ نماز جنازہ ادا کرچکے تھے، حضرت عبد اللہ نے ان سے فرمایا : آگے بڑھو اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے بھائی کی نماز جنازہ ادا کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ الحكم لم يدركهما.