مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12294
باب: میت کو دفنانے کے بعد اس کی نماز جنازہ ادا کرنا، کس نے اس طرح کیا ہے؟
في الميت يصلى عليه بعد ما دفن من فعله
حدیث نمبر: 12294
١٢٢٩٤ - [حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب أن أم سعد بن عبادة ماتت وهو غائب فلما قدم النبي ﷺ فقال (لرسول اللَّه) (١) ﷺ: إني ⦗١٧٦⦘ أحب أن تصلي على أم سعد، فأتى النبي ﷺ قبرها فصلى عليها] (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی والدہ کا انتقال ہوا جبکہ وہ موجود نہ تھے، جب وہ واپس آئے تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا : میں چاہتا ہوں کہ آپ ام سعد کی نماز جنازہ ادا فرمائیں، چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی قبر پر تشریف لائے اور ان کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔
حواشی
(١) في [ص]: (رسول اللَّه).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ب، ز].