مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12270
باب: جب جنازہ گزرے اس کے لیے کھڑا ہوا جائے گا
من قال يقام للجنازة إذا مرت
١٢٢٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا (عثمان) (١) بن حكيم عن خارجة (بن) (٢) زيد عن عمه (يزيد) (٣) بن ثابت أنه كان جالسًا مع النبي ﷺ في أصحابه فطلعت جنازة فلما رآها رسول اللَّه ﷺ (ثار وثار) (٤) أصحابه، فلم يزالوا قيامًا حتى (تعدت) (٥) واللَّه ما أدري من (تأذٍ بها) (٦) أو من تضايق المكان وما ⦗١٦٩⦘ أحسبها إلا (جنازة) (٧) (يهودي أو يهودية) (٨) وما سألناه عن قيامه (٩).حضرت خارجہ بن زید اپنے چچا حضرت یزید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ایک جنازہ نکلا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ بھی کھڑے ہوگئے اور جنازے کے گزرنے تک کھڑے رہے، اللہ کی قسم ! میں نہیں جانتا کہ آپ اس (جنازے) سے تکلیف کی وجہ سے کھڑے ہوئے یا جگہ کی تنگی کی وجہ سے، اور میرا خیال ہے کہ یہ یہودی مرد یا عورت کا جنازہ تھا ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کھڑے ہونے کی وجہ دریافت نہ کی۔