مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الحائض تصلي على الجنازة باب: حائضہ عورت نماز جنازہ ادا کرے کہ نہ کرے؟
حدیث نمبر: 12260
١٢٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن محل عن الشعبي قال: سئل عن الحائض تصلي على الجنازة؟ قال: لا، ولا (الطاهرة) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محل فرماتے ہیں کہ حضرت امام شعبی سے حائضہ عورت کے متعلق دریافت کیا گیا کہ کیا وہ نماز جنازہ ادا کرے گی ؟ آپ نے فرمایا : نہ حائضہ ادا کرے گی اور نہ ہی طاھرہ عورت۔
حواشی
(١) في [أ، ص]: (الطاهر).