مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في النصرانية (تموت) وفي بطنها باب: نصرانیہ عورت فوت ہو جائے لیکن اس کے پیٹ میں کسی مسلمان کا بچہ ہو تو اس عورت کو کہاں دفن کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 12258
١٢٢٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو قال: ماتت امرأة بالشام وفي بطنها ولد من مسلم وهي نصرانية فأمر عمر أن تدفن مع المسلمين من أجل ولدها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ ایک نصرانی عورت کا انتقال ہوگیا اس کے پیٹ میں مسلمان کا بچہ تھا، حضرت عمر نے فرمایا اس کو اس کے بچے کی وجہ سے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرو۔
حواشی
(١) منقطع؛ عمرو بن دينار لم يدرك عمر.