مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12251
باب: کسی شخص کا کوئی بچہ انتقال کر جائے تو اس کے ثواب کا بیان
(في) ثواب الولد يقدمه (الرجل)
١٢٢٥١ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام بن حسان عن محمد بن سيرين قال: حدثتني امرأة كانت تأتينا يقال: لها (ماوية) (١) أنها دخلت على عبيد اللَّه بن معمر ⦗١٦٣⦘ وعنده رجل من أصحاب النبي ﷺ، (فحدث ذلك الرجل عبيد اللَّه بن معمر عن النبي ﷺ) (٢) أن امرأة أتته بصبي لها (فقالت) (٣): يا رسول اللَّه ادع (اللَّه) (٤) أن يبقيه فقد مضى لي ثلاثة، فقال لها رسول اللَّه ﷺ: " (أمنذ) (٥) أسلمت؟ " (قالت) (٦): نعم، قال: "جنة (حصينة) (٧) من النار"، إلا أنه قال لها: " (أمنذ) (٨) أسلمت؟ " (ثلاثًا) (٩) جنة حصينة من النار؛ قالت: فقال لي عبيد اللَّه: يا (ماوية) (١٠) تعالي فاسمعي هذا الحديث، (قال) (١١): (فسمعته) (١٢) ثم خرجت من عند عبيد اللَّه (فأتتنا) (١٣) (وحدثتنا) (١٤) به (١٥).حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک عورت نے بیان کیا جو ہمارے پاس آیا کرتی تھی جس کا نام ماویہ تھا، وہ کہتی ہے کہ میں حضرت عبید اللہ بن معمر کی خدمت میں حاضر ہوئی ان کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صحابی موجود تھے، اس صحابی نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک خاتون اپنا بچہ لے کر حاضر ہوئی اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ! اس کے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو باقی رکھیں بیشک میرے تین بچے فوت ہوچکے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا : کیا جب سے تو مسلمان ہوئی ہے تب سے ؟ اس نے کہا جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ تیرے لیے آگ سے محفوظ ڈھال ہے۔ البتہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے تین بار فرمایا : کیا جب سے تو مسلمان ہوئی ہے ؟ (پھر فرمایا :) آگ سے محفوظ ڈھال ہے۔ ماویہ کہتی ہیں کہ پھر حضرت عبید اللہ نے مجھ سے کہا : اے ماویہ ! آؤ اور یہ حدیث سنو۔ ابن سیرین کہتے ہیں کہ اس نے یہ حدیث سنی، پھر وہ حضرت عبید اللہ کے پاس سے نکلی اور ہمارے پاس آکر ہمیں یہ حدیث سنائی۔