مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
(في) ثواب الولد يقدمه (الرجل) باب: کسی شخص کا کوئی بچہ انتقال کر جائے تو اس کے ثواب کا بیان
حدیث نمبر: 12247
١٢٢٤٧ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا العوام بن حوشب قال: حدثني أبو محمد مولى عمر بن الخطاب عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أيما مسلمين مضى لهما من أولادهما ثلاثة لم يبلغوا حنثًا إلا (أدخلهما) (١) اللَّه ⦗١٦١⦘ الجنة"، فقال أبو ذر: مضى لي اثنان يا رسول اللَّه، فقال رسول اللَّه ﷺ: "أو اثنان"، فقال أبو المنذر سيد القراء: مضى لي واحد يا رسول اللَّه، فقال رسول اللَّه ﷺ: " (وواحد) (٢) وذلك في الصدمة الأولى" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جن مسلمان والدین کے تین نابالغ بچے وفات پاجائیں اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائیں گے، حضرت ابو ذر نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میرے دو بچے فوت ہوچکے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور دو میں بھی (جنت واجب ہے) حضرت ابو المنذر نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میرا ایک بچہ فوت ہوچکا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرماتا ایک میں بھی اور (یہ تب ہے جب) مصیبت کے آغاز پر ہی صبر کیا جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ادخلهم).
(٢) في [هـ]: (أو واحد).
(٣) مجهول منقطع، أبو محمد مجهول، وأبو عبيدة لم يسمع من أبيه، أخرجه أحمد (٣٥٥٤)، وأبو يعلى (٥١١٦)، والبيهقي في الشعب (٩٧٥٠)، وأبو نعيم ٤/ ٢٠٩، والترمذي (١٠٦١)، وابن ماجه (١٦٠٦).