مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
(في) ثواب الولد يقدمه (الرجل) باب: کسی شخص کا کوئی بچہ انتقال کر جائے تو اس کے ثواب کا بیان
١٢٢٤١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود (بن) (١) أبي هند (حدثنا) (٢) عبد اللَّه بن قيس قال: كنت عند أبي بردة ذات ليلة فدخل علينا الحارث بن (أقيش) (٣)، (فحدثنا) (٤) الحارث (ليلتئذٍ) (٥) أن رسول اللَّه ﷺ قال: "ما من (مسلمين) (٦) يموت لهما أربعةُ أفراط الا أدخلهما اللَّه الجنّة"، قالوا: يا رسول اللَّه ⦗١٥٩⦘ وثلاثة؛ قال: "وثلاثة"، قالوا: يا رسول اللَّه (واثنان؟ قال) (٧): "واثنان" (٨).حضرت عبد اللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو بردہ کے پاس ایک رات بیٹھا ہوا تھا، حضرت حارث بن اقیش ہمارے پاس تشریف لائے اور اس رات ہمیں حدیث بیان فرمائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس مسلمان شوہر و بیوی کے چار چھوٹے بچے انتقال کر جائیں اللہ پاک ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائیں گے، صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ! تین بچے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین، صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ! دو بچے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور دو بھی۔