مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يقتل نفسه والنفساء من الزنى هل يصلى عليهم باب: کوئی شخص خود کشی کر لے یا عورت کو زنا کے بعد نفاس آئے (بچہ ہو جائے) تو کیا ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟
حدیث نمبر: 12222
١٢٢٢٢ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن أبي غالب قال: قلت لأبي أمامة: الرجل يشرب الخمر فيموت، أيصلَّى عليه؟ قال: نعم، لعله اضطجع على فراشه مرة فقال: لا إله إلا اللَّه، فغفر له بها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ سے دریافت کیا کوئی شخص شراب پی کر فوت ہوجائے کیا اس کی نماز جنازہ ادا کیا جائے گی ؟ آپ نے فرمایا : ہاں شاید اس نے بستر پر لیٹے ہوئے لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ پڑھا ہو اس کی وجہ سے اس کی مغفرت ہوجائے۔