مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يموت له القرابة (المشرك) يحضره أم لا باب: کسی شخص کا قریبی رشتہ دار مشرک مر جائے تو کیا وہ اس کے جنازے میں شریک ہو گا؟
حدیث نمبر: 12207
١٢٢٠٧ - حدثنا وكيع عن شريك عن عبد اللَّه بن شريك قال: سمعت (ابن) (١) عمر سئل عن الرجل المسلم يتبع أمه النصرانية تموت؟ قال: يتبعها (و) (٢) يمشي أمامها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شریک فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے سوال کیا کہ اس کی نصرانیہ ماں فوت ہوگئی ہے اس کے جنازے کے ساتھ جاسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس کے ساتھ تو جائے لیکن اس کے جنازے کے آگے چلے۔
حواشی
(١) في [س]: (أن).
(٢) في [أ، ب]: (أو).