مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما ذكر في (التسليم) على القبور إذا مر بها من رخص في ذلك باب: جب قبروں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کرے، اور کچھ حضرات نے اس میں رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 12148
١٢١٤٨ - حدثنا خالد بن مخلد عن عبد الملك بن (الحسن الجاري) (١) عن عبد اللَّه ابن (سعد) (٢) (الجاري) (٣) قال: قال لي أبو هريرة: يا عبد اللَّه إذا مررت بالقبور قد كنت تعرفهم فقل: السلام عليكم أصحاب القبور، وإذا مررت بالقبور لا تعرفهم فقل: السلام على المسلمين (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سعد الجاری فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے عبد اللہ ! جب تم کسی ایسی قبر کے پاس سے گزرو جس کو تم جانتے ہو تو یوں کہو : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَصْحَابَ الْقُبُورِ اور جب کسی ایسی قبر پر گزر ہو جس کو تم نہیں جانتے تو یوں کہو : السَّلاَمُ عَلَی الْمُسْلِمِینَ ۔
حواشی
(١) في [ص]: (الحسين الحارى).
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [ز]: (الحارثي)، وفي [ص]: (الحاري).
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن سعد الجاري.