حدیث نمبر: 12146
١٢١٤٦ - حدثنا معاوية بن هشام ثنا (سفيان) (١) عن علقمة بن مرثد عن سليمان ابن بريدة عن أبيه قال: (كان) (٢) رسول اللَّه ﷺ يعلمهم إذا خرجوا إلى المقابر فكان قائلهم يقول: "السلام عليكم يا أهل الديار من المؤمنين والمسلمين، وإنا إن شاء اللَّه بكم (للاحقون) (٣)، أنتم (لنا) (٤) فرط ونحن (لكم) (٥) تبع، ونسأل اللَّه لنا ولكم العافية" (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو تعلیم دی تھی کہ جب وہ قبرستان جائیں تو یوں کہیں : اس جگہ کے مومن اور مسلم لوگو ! تم پر سلامتی ہو، اگر اللہ نے چاہا تو ہم تمہارے ساتھ آ ملنے والے ہیں، تم پہلے گئے ہم بعد میں آئیں گے، ہم اللہ سے اپنے لیے اور تمہارے لیے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔

حواشی
(١) في [ص]: (شقيق).
(٢) في [أ، هـ، ب]: (قال).
(٣) في [ب]: (اللاحقون).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ب]: (بكم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12146
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٩٧٥)، وأحمد (٢٢٩٨٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12146، ترقيم محمد عوامة 11909)