مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الدعاء للميت بعد ما يدفن ويسوي عليه باب: میت کو دفنانے اور اس پر مٹی برابر کرنے کے بعد دعا کرنا
حدیث نمبر: 12066
١٢٠٦٦ - حدثنا ابن علية قال: رأيت أيوب (يقوم) (١) على القبر فيدعو للميت قال: وربما رأيته يدعو له وهو في القبر قبل أن يخرج.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایوب کو دیکھا کہ قبر پر کھڑے میت کیلئے دعا مانگ رہے ہیں اور کبھی کبھی میں آپ کو دیکھتا کہ آپ میت کو قبر میں اتارنے کے بعد قبر میں سے نکلتے سے پہلے اس کے لیے دعا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ز، ص]: (يقوم).