حدیث نمبر: 12009
١٢٠٠٩ - حدثنا شبابة (بن) (١) سوار عن ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عبد الرحمن بن كعب (بن) (٢) مالك (أن) (٣) جابر بن عبد اللَّه أخبره: أن النبي ﷺ كان يجمع بين الرجلين من قتلى أحد في قبر واحد ويقول: "أيهما أكثر أخذا للقرآن؟ "، فإذا أشير به إلى أحدهما قدمه، يعني في اللحد (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جنگ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو شھیدوں کی لاشیں لائی جاتیں ایک ہی قبر میں دفنانے کے لئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دریافت فرماتے : دونوں میں سے کس کو قرآن کا زیادہ حصہ یاد تھا ؟ جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو لحد میں مقدم کرتے۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ص]: (عن).
(٣) في [ز، هـ]: (عن).