مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في المرأة (من) يدخلها قبرها ومن يليها باب: عورت کو کتنے لوگ قبر میں اتاریں گے اور عورت کا قریبی کون ہے جو اس کا زیادہ حقدار ہو
حدیث نمبر: 12005
١٢٠٠٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن العلاء (بن) (١) المسيب عن أبيه قال: يلي سفلة المرأة في القبر أقربهم إليها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت العلاء بن المسیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ عورت کی جانب پشت پر وہی شخص ہوگا جو اس کا سب سے قریبی ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].