مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11974
باب: لوگوں کی دعائے جنازہ میں سے کیا چیز میت تک پہنچتی ہے
في الميت ما يتبعه من صلاة الناس عليه
حدیث نمبر: 11974
١١٩٧٤ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة عن عبد اللَّه بن (يزيد) (١) عن عائشة عن النبي ﷺ قال: "لا يموت أحد من المسلمين فيصلي عليه أمة من المسلمين (٢) يبلغوا أن يكونوا مائة فيشفعوا له إلا شفعوا فيه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں میں سے جو بھی شخص فوت ہو اور اس پر مسلمانوں کی ایک جماعت نماز ادا کرے جن کی تعداد سو تک پہنچ جائے اور وہ اس کے لیے شفاعت (دعائے مغفرت) کریں تو ان کی شفاعت اس کے حق میں ضرور قبول کرلی جاتی ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (زيد).
(٢) في [هـ]: زيادة (لم).