مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في ثواب من صلى على الجنازة وتبعها حتى تدفن باب: نماز جنازہ ادا کرنے اور میت کو دفنانے تک ساتھ رہنے کا ثواب
حدیث نمبر: 11965
١١٩٦٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى (بن) (١) عطاء قال: سمعت الوليد ابن (٢) عبد الرحمن يحدث عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "من صلى على جنازة فله قيراط فإن (شهد دفنها) (٣) كان له قيراطان القيراط مثل جبل أحد، قال ابن عمر: انظر ما (تقول) (٤)، قال: فبعثوا إلى عائشة فقالت: صدق (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے اور جو دفنانے تک حاضر رہا اس کے لیے دو قیراط اجر ہے اور قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے آپ سے فرمایا غور کرو آپ کیا کہہ رہے ہو ؟ پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تصدیق کے لے ن بھیجا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کی تصدیق فرمائی۔
حواشی
(١) في [أ]: (عن).
(٢) في [ص]: زيادة (عطاء).
(٣) في [ز]: (فإن شهدها).
(٤) في [ص]: (يقول).