مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11889
باب: کوئی شخص نماز جنازہ ادا کرے تو کیا اسکو بغرف اجازت واپس جانے کی اجازت ہے؟
في الرجل يصلي على الجنازة (أله) (أن لا) يرجع حتى يؤذن له
حدیث نمبر: 11889
١١٨٨٩ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طلحة عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: أميران (وليسا) (١) (بآمرين) (٢): الرجل يصلي على الجنازة ليس له أن يرجع إلا بإذن أهلها، والمرأة تكون مع القوم فتحيض قبل أن تطوف بالبيت يوم النحر ليس لهم أن ينفروا إلا بإذنها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی امیر نہ ہونے کے باوجود بھی امیر ہیں، کوئی شخص نماز جنازہ ادا کرے تو وہ میت کے گھر والوں کی اجازت کے بغیر واپس نہ لوٹے، اور کوئی عورت (حج کے سفر میں) ہے اور اس کو طواف سے پہلے یوم النحر میں حیض آجائے، تو ان کے لیے اس عورت کی اجازت کے بغیر نکلنا جائز نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (وليا).
(٢) في [أ، ب، ز]: (بأميرين).