مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل ينتهي إلى الإمام وقد كبر، أيدخل معه أو ينتظر حتى يبتدئ (بالتكبير) باب: جو شخص (نماز جنازہ میں) امام تک پہنچے تو وہ تکبیر کہہ چکا ہو تو کیا وہ فورا نماز میں شامل ہو جائے یا امام کی تکبیر کا انتظار کرے؟
حدیث نمبر: 11834
١١٨٣٤ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن الحارث أنه كان يقول: إذا انتهى الرجل إلى الجنازة وقد سبق ببعض التكبير لم يكبر حتى يكبر الإمام.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں جب آدمی نماز جنازہ میں اس وقت پہنچے جب امام کچھ تکبیریں کہہ چکا ہو تو وہ فورا تکبیر نہ کہے بلکہ امام کی تکبیر کا انتظار کرے (پھر نماز میں داخل ہو) ۔