مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11832

باب: کسی شخص کی نماز جنازہ کی کچھ تکبیریں فوت ہو جائیں تو کیا وہ ان کی قضا کرے یا نہ کرے اس بارے میں جو وارد ہوا ہے اس کا بیان

في الرجل يفوته (بعض) التكبير على الجنازة يقضيه أم لا (وما ذكر فيه)

حدیث نمبر: 11832
١١٨٣٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن شعبة عن قتادة قال: يكبر ما أدرك (ولا) (١) يقضي ما فاته.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جتنی تکبیریں مل جائیں ان کو کہہ لے اور جو فوت ہوگئی ہیں ان کی قضا نہ کرے۔

حواشی
(١) في [ص]: (فلا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11832
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 11606»