مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1179

باب: جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونے کی رخصت ہے

من رخص في دخول الحمام

حدیث نمبر: 1179
١١٧٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبيه قال: كان لي على الحسين بن علي دين، فأتيته أتقاضاه، فوجدته قد خرج من الحمام، وقد أثر الحناء بأظافره، وجارية له تحك عنه أثر الحناء بقارورة (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو خالد کہتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے میرا قرضہ دینا تھا، میں تقاضے کے لیے ان کے پاس آیا تو وہ حمام سے نکل رہے تھے۔ ان کے ناخنوں پر مہندی کے نشانات تھے اور ان کی ایک باندی مہندی کے نشان کو ایک شیشی سے صاف کر رہی تھی۔

حواشی
(١) مجهول؛ لحال والد إسماعيل.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1179
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 1178»