حدیث نمبر: 11776
١١٧٧٦ - حدثنا أبو (بكر) (١) قال: ثنا أبو معاوية (عن) (٢) الأعمش عن يزيد بن أبي زياد عن عبد اللَّه بن (معقل) (٣) (بن مقرن) (٤) قال: كبّر عليّ في سلطانه ⦗٤١⦘ أربعًا، أربعًا (هاهنا) (٥) إلا على سهل بن حنيف فإنه كبر عليه ستًا ثم التفت إليهم فقال: إنه بدري (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نے اپنی خلافت میں ہر نماز جنازہ میں چار تکبیرات پڑھیں۔ سوائے حضرت سھل بن حنیف کے ان پر چھ تکبیرات پڑھیں۔ پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : (میں نے چھ تکبیرات اس لیے پڑھی ہیں) کیونکہ یہ بدری صحابی ہیں۔

حواشی
(١) في [ص]: (بكير).
(٢) في [ص]: (بن).
(٣) في [أ، ب، ص]: (مغفل).
(٤) سقط من: [أ، ب، ص، ز].
(٥) في [ص]: (ههنا)، وفي [هـ]: (هاهنا)، وسقط من: [ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11776
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال يزيد بن أبي زياد.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11776، ترقيم محمد عوامة 11553)