مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في التكبير على الجنازة من كبر أربعا باب: بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ نماز جنازہ میں چار تکبیریں ہیں
حدیث نمبر: 11761
١١٧٦١ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إن النجاشي قد مات" فخرج رسول اللَّه ﷺ (وأصحابه) (١) إلى البقيع، (وصففنا) (٢) خلفه، وتقدم رسول اللَّه ﷺ فكبر أربع تكبيرات (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نجاشی فوت ہوگیا ہے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ بقیع کی طرف نکلے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صفیں باندھیں، اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے آگے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار تکبیرات کہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [ز]: (وصفَّنا)، وفي [ص]: (فصفنا).