مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يرفع يديه في (التكبير) على الجنازة (من) قال يرفع يديه في كل (تكبيرة) (ومن قال مرة) باب: آدمی کا نماز جنازہ کی تکبیرات میں رفع یدین کرنا، بعض کہتے ہیں ہر تکبیر میں رفع یدین ہے، اور بعض حضرات فرماتے ہیں صرف ایک بار رفع یدین ہے
حدیث نمبر: 11726
١١٧٢٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الوليد بن (عبد اللَّه) (١) بن جميع الزهري قال: رأيت إبراهيم إذا صلى على جنازة رفع يديه (فكبر، ثم لا يرفع يديه) (٢) فيما بقي، وكان يكبر أربعًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو دیکھا جب آپ نماز جنازہ پڑھتے تو پہلی تکبیر میں رفع یدین کرتے پھر باقی تکبیرات میں رفع یدین نہ کرتے، اور وہ چار تکبیرات کہتے تھے۔
حواشی
(١) في [ص]: (عبيد اللَّه).
(٢) سقط من: [ص].