مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الصلاة على الجنازة وما ذكر في ذلك من الدعاء له باب: نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائوں کا بیان
حدیث نمبر: 11700
١١٧٠٠ - حدثنا الثقفي (عن) (١) خالد قال: كنت في جنازة غنيم فحدثني رجل منهم أنه قال: سمعت أبا موسى صلى على ميت فكبر وقال: اللهم اغفر له كما استغفرك واعطه ما سألك وزده من فضلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں غنیم کے جنازے میں تھا مجھے ان میں سے ایک شخص نے بتلایا کہ انہوں نے حضرت ابو موسیٰ کو سنا آپ نے جنازے کی نماز میں تکبیر پڑھی اور پھر یہ دعا پڑھی۔ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ کَمَا اسْتَغْفَرَک وَأَعْطِہِ مَا سَأَلَک وَزِدْہُ مِنْ فَضْلِک۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) مجهول.