مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما ينهى عنه مما يصنع على الميت من الصياح وشق الجيوب باب: میت پر نوحہ کرنے (چیخ وپکار) اور گریبان چاک کرنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 11677
١١٦٧٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن (مرة) (١) عن مسروق عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس منا من لطم الخدود وشق الجيوب ودعا بدعاء أهل الجاهلية" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ ہم میں سے نہیں جو گالوں پر طمانچے مارے، اور گریبان چاک کرے اور جاہلیت کی طرح (جاہلوں کی طرح) پکارے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (مرد).