مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11660
باب: طلوع شمس اور غروب آفتاب کے وقت نماز جنازہ پڑھانے کا بیان
ما قالوا في الجنائز يصلى عليها عند طلوع الشمس وعن غروبها
حدیث نمبر: 11660
١١٦٦٠ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن أبي حصين أن عبيدة: أوصى أن يصلي عليه الأسود قال: فجاؤوا به قبل أن تغرب الشمس قال: فصلى عليه قبل غروب الشمس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے وصیت فرمائی تھی کہ ان کی نماز جنازہ حضرت اسود پڑھائے۔ ان کا جنازہ غروب شمس سے پہلے لایا گیا تو انہوں نے غروب آفتاب سے پہلے ہی نماز جنازہ پڑھا دی۔