حدیث نمبر: 11617
١١٦١٧ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن عبيد بن (نسطاس) (١) قال: كنا مع أبي عبيدة بن عبد اللَّه في جنازة فقال: قال عبد اللَّه: إذا كان أحدكم في جنازة (فليحمل) (٢) (بجوانب) (٣) السرير كله، فإنه من السنة له، (ثم) (٤) ليتطوع (أو) (٥) ليدع (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبید بن نسطاس فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو عبیدہ بن عبد اللہ کے ساتھ ایک جنازے میں تھے حضرت عبد اللہ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص کسی جنازے میں ہو تو وہ چارپائی کے چاروں حصوں کو کندھا دے بیشک یہ سنت میں سے ہے۔ پھر اس کو (نفلی طور پر) اٹھائے یا (دوسروں کیلئے) چھوڑ دے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (بسطام).
(٢) في [أ، ب]: (فيحمل).
(٣) في [أ، ب]: (جوانب).
(٤) سقط من: [ص، هـ].
(٥) في [ص، ز، هـ]: (ثم).
(٦) منقطع، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه ابن مسعود، أخرجه ابن ماجة (١٤٧٨)، وعبد الرزاق (٦٥١٧)، والطيالسي (٣٣٢)، والبغوي في الجعديات (٩٠٢)، والطبراني (٩٥٩٧).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11617
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11617، ترقيم محمد عوامة 11397)