مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الجنازة يسرع بها إذا خرج بها أم لا باب: جب جنازے کو قبرستان کی طرف لیکر جائیں تو تیز لے کر جائیں یا نہیں؟
حدیث نمبر: 11610
١١٦١٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي (المعتمر) (١) قال: (كنا) (٢) في جنازة فكان الحسن إذا رأى منهم إبطاءً قال: امضوا لا (تحبسوا) (٣) ميتكم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المعتمر فرماتے ہیں کہ ہم ایک جنازے میں تھے، حسن نے دیکھا وہ جنازہ آہستہ (تاخیر) لے کر جا رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا اسکو تیز لے کر چلو اپنی میت کو قید میں مت رکھو (بلکہ جلدی جا کر دفن کردو) ۔
حواشی
(١) في [ص، هـ]: (القمر).
(٢) في [هـ]: (كانوا).
(٣) في [هـ]: (تسحبوا).