مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من رخص في الركوب أمام الجنازة باب: بعض حضرات نے جنازے کے آگے سوار ہوکر چلنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 11578
١١٥٧٨ - حدثنا وكيع عن (عيينة) (١) (بن) (٢) عبد الرحمن عن أبيه قال: رأيت أبا بكرة في جنازة عبد الرحمن بن سمرة على بغلة له (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیینہ بن عبد الرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کے جنازے میں حضرت ابو بکرہ کو خچر پر سوار (آگے چلتے ہوئے) دیکھا۔
حواشی
(١) في [ص]: (عيينة)
(٢) في [هـ، ص]: (عن).