مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11549
باب: بعض حضرات نے جنازے کے اعلان کی اجازت دی ہے
من رخص في الأذان بالجنازة
حدیث نمبر: 11549
١١٥٤٩ - حدثنا عبدة عن هشام بن عروة (عن عبد اللَّه بن عروة) (١) أن أبا هريرة كان يؤذن بالجنازة فيمر بالمسجد فيقول: عبد اللَّه دُعِيَ فأجاب أو أمة اللَّه دُعيت فأجابت، فلا يقوم معه إلا القليل منهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عروہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جنازے کا اعلان کیا کرتے تھے، وہ مسجد سے گذرتے اور یوں فرماتے کہ اللہ کا بندہ بلایا گیا ہے پس اس نے قبول کیا، یا اللہ کی لونڈی بلائی گئی پس اس نے قبول کیا، پس ان کے ساتھ ان میں سے چند لوگ ہی کھڑے ہوتے۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].