مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في وضع الرجل عنقه فيما بين عودي السرير باب: یہ باب اس بیان میں ہے کہ آدمی کو اپنی گردن تختہ کے دونوں پائوں کے درمیان رکھنا چاہئیں یا نہیں
حدیث نمبر: 11518
١١٥١٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن إسماعيل قال: رأيت أبا جحيفة في جنازة أبي ميسرة والسرير على عاتقه وهو يقول: اللهم اغفر لأبي ميسرة (١).مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جحیفہ کو حضرت ابو میسرہ کے جنازے پر دیکھا چارپائی آپ کے کاندھے پر تھی اور فرما رہے تھے، اے اللہ ! ابو میسرہ کی مغفرت فرما۔