مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الميت يتبع بالمجمر باب: دھونی دان کو میت کے ساتھ (پیچھے) لے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 11502
١١٥٠٢ - حدثنا وكيع عن أبي الأشهب عن بكر (بن عبد اللَّه) (١) عن عبد اللَّه بن مغفل أوصى أن لا تتبعوني بصوت ولا نار و (لا) (٢) ترموني بالحجارة يعني المدر ⦗٥٢٥⦘ (الذي) (٣) يكون على (شفير) (٤) القبر (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مغفل نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے جنازے کی اتباع نہ کرنا آواز اور آگ کے ساتھ، اور مجھے پتھر نہ مارنا، یعنی وہ گارا جو کہ قبر کے کناروں پر ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (ابن أبي).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ز]: (بمجمر).
(٤) في [أ، هـ]: (سفير).