مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الذريرة (تكون) على النعش باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ خوشبودار (پائوڈر یا مٹی) چارپائی یا تابوت پر ہو
حدیث نمبر: 11487
١١٤٨٧ - حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر أنه كره الحنوط على النعش (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما چارپائی یا تابوت پر خوشبو لگانے کو ناپسند فرماتے تھے۔