مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من قال ليس على غاسل الميت غسل باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص میت کو غسل دے اسکو غسل کرنا ضروری نہیں ہے
حدیث نمبر: 11463
١١٤٦٣ - حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير قال: قلت لابن عمر: اغتسل من غسل الميت؟ قال: لا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت فرمایا : میت کو غسل دینے والا خود بھی غسل کرے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں۔