مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في تحسين الكفن، ومن أحبه، (ومن رخص) في أن لا يفعل باب: میت کے کفن کو زیب وزینت دینا اور جس نے اس کو پسند کیا ہے، اور بعض نے رخصت دی ہے کہ وہ اگر ایسا نہ بھی کرے توکوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 11457
١١٤٥٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حجاج عن أبي الزبير عن جابر يرفعه قال: إذا مات أحدكم فليحسن كفنه قال: فإن لم يجد فليكفنه في (بردي) (١) حبرة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مرفوعا مروی ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص فوت ہوجائے تو اس کو اچھا (زیب وزینت والا) کفن دو ، اور اگر تم اسکو نہ پاؤ تو اس کو یمنی چادر میں ہی کفن دیدو۔
حواشی
(١) في [ص]: (برد).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج بن أرطأة مدلس، وأصل الخبر أخرجه مسلم (٩٤٣)، وأحمد (١٤١٤٥).