مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من قال ليكون الكفن أبيض ورخص في غيره باب: کفن سفید کپڑے کا ہونا چاہئے، اور اس کے علاوہ میں بھی رخصت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 11456
١١٤٥٦ - حدثنا شبابة بن سوار عن ابن أبي ذئب عن الوليد بن عمرو (عن) (١) أبي (الحويرث) (٢) أن امرأة عروسًا دخلت على زوجها وعليها ثياب معصفرة فماتت ⦗٥١٤⦘ حين أدخلت عليه (فسئلت) (٣) عائشة فقالت: ادفنوها في ثيابها التي كانت عليها (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالحویرث سے مروی ہے کہ ایک عورت کی شادی ہوئی تو وہ زردی مائل کپڑے پہن کر شوہر کے پاس آئی اور وہ اس دن انتقال کرگئی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : جو کپڑے اس نے پہن رکھے ہیں اس کو اسی میں دفن کردو۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ص]: (الحوت).
(٣) في [ز]: (فسألت).
(٤) مجهول؛ لجهالة خثيم بن عمرو وأبي الحويرث، وأخرجه ابن الجعد ١/ ٤١٣.