مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من قال ليكون الكفن أبيض ورخص في غيره باب: کفن سفید کپڑے کا ہونا چاہئے، اور اس کے علاوہ میں بھی رخصت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 11454
١١٤٥٤ - حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن (ابن) (١) (خثيم) (٢) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير ثيابكم البياض" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے بہترین کپڑوں میں سفید کپڑا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ص، ز، هـ]: (أبي) والمثبت من [ح] وكتب التراجم والتخريج.
(٢) في [ص]: (خيثم).