حدیث نمبر: 11386
١١٣٨٦ - حدثنا أبو معاوية عن هشام عن أبيه أن صفية ذهبت يوم أحد بثوبين تريد أن تكفن (فيهما) (١) حمزة بن عبد المطلب قال: وأحد الثوبين أوسع من الآخر، (قال) (٢): فوجدت إلى جنبه رجلًا من الأنصار فأقرعت بينهما، فكفنت القارع أوسع الثوبين والآخر في الثوب الباقي (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت صفیہ غزوہ احد کے دن دو کپڑے لے کر آئیں تاکہ حضرت حمزہ بن عبد المطلب کو کفن دیں، فرماتے ہیں کہ ایک کپڑا دوسرے سے لمبا تھا، فرماتے ہیں کہ انہوں حضرت حمزہ کے پہلو میں ایک انصاری صحابی کی لاش کو پایا، تو ان دونوں کے درمیان قرعہ ڈالا، اور جو بلند ہوا (جس کا نام نکلا) اس کو لمبے سے کفن دیا اور دوسرے کو باقی رہ جانے والے کپڑے سے۔

حواشی
(١) وفي [ز]: ورد (فيها).
(٢) في [ص، ز]: (قالت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11386
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ عروة تابعي، لم يدرك يوم أحد، وانظر: الطبقات الكبرى ٣/ ١٥.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11386، ترقيم محمد عوامة 11172)