مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يقتل أو يستشهد يدفن كما هو أو يغسل باب: جو آدمی قتل یا شہید ہو جائے اسکو اسی طرح دفن کر دیا جائے گا یا اسکو غسل دیا جائے؟
حدیث نمبر: 11325
١١٣٢٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا رفع القتيل دفن في ثيابه، وإن رفع وبه رمق صنع به ما يصنع بغيره.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب مقتول (میدان جہاد) سے اٹھایا جائے گا تو اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا، اور اگر اس کو اٹھایا اور اس میں زندگی کی کچھ رمق باقی ہے تو اس کے ساتھ وہی طریقہ اختیار کیا جائے گا جو دوسروں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔